اسلام آباد(نیا محاز )مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا،وفاقی دارالحکومت میں مرغی کا فی کلو گوشت 580 روپے تک فروخت ہونے لگا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 540 سے 580 روپے کلوتک فروخت ہو رہا ہے۔
ادھرلاہور میں برائلر مرغی کے فی کلوگوشت کی قیمت میں 29 روپے کا مزید اضافہ ہونے سے فی کلو قیمت 512 روپے ہو گئی ہے۔
زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 340 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ 353 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔