0

بھارتی فوج کے افسر نے سوتیلے بیٹے پر ساتھیوں سمیت جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا

ممبئی (نیا محاز ) بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کی بیوی نے اپنے سوتیلے بیٹے پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ان کے شوہر کے بیٹے اور اس کے ساتھیوں نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کو سوتیلے بیٹے نے مقبوضہ کشمیر میں رہائش گاہ پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ خاتون کو زیادتی کے حوالے سے پولیس سے رابطہ نہ کرنے کی دھمکی بھی دی جاتی رہی۔

خاتون کے مطابق بھارتی ائیر فورس کے سابق افسر، ان کی فیملی انہیں جہیز نہ لانے پر ہراساں کرتی تھی، سابق فوجی کی اہلیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گھر میں قید رکھا جاتا تھا، جبکہ اس بات پر چھوڑا گیا کہ وہ اس حوالے سے پولیس کو شکایت نہیں کریں گی
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون یتیم ہیں جنہوں نے دوسری شادی بھارتی ائیر فورس کے سابق افسر سے کی تھی۔جبکہ خاتون کا پولیس شکایت میں کہنا تھا کہ انہیں کئی سال تک ہراساں کیا جاتا رہا ہے، 11 سے 14 اپریل تک انہیں کمرے میں بند کر کے رکھا گیا تھا۔خاتون کے مطابق ان کے شوہر کے بیٹے نے ان کا موبائل فون بھی چھین لیا تھا، بعدازاں خاتون کو سوتیلے بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اترپردیش کے اندرا نگر میں خاتون نے شکایت درج کرائی تھی، جس پر پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر پولیس ابھیجت شنکر کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں