0

ورلڈکپ: راہول ڈریوڈ نے 5 کروڑ انعامی رقم میں سے آدھی واپس کردی، وجہ آپ بھی جانیں

نئی دہلی (نیا محاز )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کے دیگر کوچز سے زیادہ انعامی رقم لینے سے انکار کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم، کوچز اور سپورٹ سٹاف کے لئے نقد 125 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس مجموعی رقم میں سے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے حصے میں 5 کروڑ جبکہ دیگر کوچز کے حصے میں ڈھائی کروڑ روپے آنے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ نے کرکٹ بورڈ سے 5 کے بجائے صرف ڈھائی کروڑ انعام کا کہہ دیا۔
انہوں نے کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کے مقابلے میں زیادہ رقم حاصل نہیں کرنا چاہتے، وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کے برابر ہی انعامی رقم وصول کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بورڈ راہول ڈریوڈ کے جذبات کی عزت کرتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 2018 میں بھی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے اسی قسم کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں