0

حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت رہے گی یا نہیں۔۔۔؟ شاہزیب خانزادہ نے اہم انکشاف کر دیا

کراچی ( نیا محاز )سینئر اینکر و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت رہے گی یا نہیں اس بات کا بہت جلد تعین ہوجائے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایک اہم اور حیران کن پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی کابینہ نے 1996ء کے قانون کا سہارا لے کر آئی ایس آئی کو شہریوں کے فون ٹریس کرنے اور انٹرسیپٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے، یہ نوٹیفکیشن اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ گزشتہ سال ستمبر سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کی عدالت میں آڈیو لیکس سے متعلق ایک کیس زیرسماعت ہے جبکہ اس کیس کے حالیہ حکمنامے میں کچھ اہم چیزیں سامنے آئی تھیں، نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد سے حکومت تنقید کی زد میں ہے جبکہ اپوزیشن کا سخت ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئےشاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس حتمی مرحلےمیں داخل ہوگیا ہے ، یہ واحد کیس ہے جس میں عمران خان جیل میں ہیں جبکہ دیگر کیسوں میں انہیں ضمانت مل چکی ہے یا ان کی سزائیں معطل ہوچکی ہیں، مگر لاہور انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے 3 کیسوں میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

شاہزیب خانزادہ نے تجزئیے میں مزید کہا کہ حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت رہے گی یا نہیں اس بات کا بہت جلد تعین ہوجائے گا، سپریم کورٹ نے 7 طویل سماعتوں کے بعد مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، دوران سماعت ججوں کے آپس میں اختلافات بھی سامنے آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں