مکران اسپورٹس فٹبال کلب نے معمار اسپورٹس فٹبال کلب کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
کراچی(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 09 جولائی2024ء) پہلاآل کراچی ناظم آباد انویٹیشن فٹبال ٹورنا منٹ زیر اہتمام پاک محمدی فٹبال کلب کھجی گراؤنڈ پر جاری ٹورنا منٹ میں مکران اسپورٹس فٹبال کلب نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت معمار اسپورٹس فٹبال کلب کو مقررہ وقت میں صفر کے مقابلی2 گول سے شکست دے دی۔ پاک محمدی فٹبال کلب کھجی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں مکران اسپورٹس فٹبال کلب اسٹائیکر زمان نے میچ کے پہلے ہاف کے 15ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو بر تر ی دلا دی۔
ہا ف ٹائم کے دوران مہمان خصو صی سابق سنیئر نائب صدر ڈسٹر کٹ سینٹرل عاقب خان ، نا رتھ برادرز فٹبال کلب کے جنرل سیکریٹری یوسف خان کا دو نو ں ٹیمو ں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ ینگ عزیز آباد کے صدر محمد شبیر؛ سیکریٹر ی کراچی باڈی بلڈنگ فیڈریشن اسد حسین ؛ معمار اسپورٹس فٹبال کلب کے صدر سعید احمد؛ پاک محمدی فٹبال کلب کے صدر شرافت حسین؛ مکران اسپورٹس فٹبال کلب کے صدر محمد علی؛ اعظم نگر فٹبال کلب کے صدرمحمد اکرم ؛معمار اسپورٹس کے سنیئر پلیئر جمشید اورپاک محمدی فٹبال کلب گرائونڈ انچارج عزیز بھائی بھی مو جو دتھے۔
دوسرے ہا ف میںمعمار اسپورٹس فٹبال کلب نے میچ میں واپس آنے کی بھر پور کو شش کی لیکن فاروڈ ز لائن گول کرنے میں ناکام رہی۔دوسرے ہا ف میں مکران اسپورٹس فٹبال کلب نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 55ویں منٹ میں مکران اسپورٹس فٹبال کلب کے فارورڈ عابد نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔