کراچی( نیا محاز ) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، سپریم کورٹ شہید بھٹوکودی جانےوالی سزا کوبھی کالعدم قراردے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بھٹونے حق اورسچ کی خاطرجان دی،شہید بھٹوکوانصاف دلانے میں40سال کا وقت گزرگیا، شہید بھٹوکے عدالتی قتل پرانصاف طلب کر نے کےلئے صدارتی ریفرنس بھیجا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی آرڈر 48صفحات پرمشتمل ہے،جنرل(ر)ضیا الحق نے پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی،شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے جمہوریت کےلئے جان دی، شہید بھٹونے اس وقت کہا تھا کہ یہ مجھے مارنا چاہتے ہیں۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کوکہہ دیناچاہئے کہ سزاکافیصلہ بھی غلط تھا،ریفرنس پرشارٹ آرڈرکے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے فل آرڈرریلیزہوگیا، فل آرڈرکے بعدپاکستان پیپلزپارٹی اپنامو¿قف شیئرکرناچاہتی ہے،پیپلزپارٹی نے اس کوآرڈرکوحاصل کرنے کیلئے طویل عرصے کی جدوجہد کی۔رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے مزیدکہا کہ تاریخ کی بدترین زیادتی کا ازالہ نہیں ہوسکتا، پانچ جولائی کوپاکستان کی جڑوں کوہلایا گیا، ڈکٹیٹرکے غیرجمہوری ایکشن نے حکومت کا تختہ الٹا، اصل کہانی پانچ جولائی سے شروع ہوئی تھی۔
0