0

حج سیزن کے دوران حرمین ٹرین سی10لاکھ حجاج نے سفر کیا،سعودی ریلوے کمپنی

حرمین ہائی سپیڈ ریلوے نے حج سیزن کے دوران تین ہزار 895 ٹرپس کیے ،بروقت آمد کی شرح 98 فیصد رہی،رپورٹ
ریاض (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 08 جولائی2024ء) سعودی ریلوے کمپنی (سار)نے کہا ہے کہ حرمین ہائی سپیڈ ریلوے نے حج سیزن 2024 کے دوران 1.07 ملین سے زیادہ افراد کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسافروں کی تعداد میں گزشہ حج سیزن کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔حرمین ہائی سپیڈ ریلوے نے حج سیزن کے دوران تین ہزار 895 ٹرپس کیے جس میں بروقت آمد کی شرح 98 فیصد رہی۔

اس دوران جدہ کے مرکزی ریلوے سٹیشن، جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ سٹیشن اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سٹیشن سے گزرتے ہوئے مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کیے گئے۔ذوالحجہ کے مصروف دن پر13 ہزار 131 ٹرپس کیے گئے۔ مکہ مکرمہ ریلوے سٹیشن پر سب سے زیاہ فریکوئنسی تھی۔ ہر پندرہ منٹ بعد ایک ٹرین مختلف سٹیشنزکے لیے روانہ ہوئی۔سار نے کئی شراکت داروں کے ساتھ پہلی بار ہزاروں حجاج کو سامان کے بغیر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سٹیشن سے مکہ مکرمہ سٹیشن پہنچانے کے لیے شروعات کی۔اس اقدام سے حجاج کو ایئرپورٹ سے براہ راست ٹرین میں جانے کی اجازت دی گئی جبکہ ان کے سامان کو سفر کے دوران لے جانے کی ضرورت کے بغیر ان کی رہائش تک پہنچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں