اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 06 جولائی2024ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا۔
ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق تمام کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے نیٹ ایریا میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔