0

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں

ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں: فواد عالم
کراچی (نیا محاز تازہ ترین اخبار۔ 6 جولائی 2024ء ) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ تسنیم عالم کراچی میں انتقال کرگئیں، ان کی عمر 63 سال تھی۔

38 سالہ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کے مطابق ان کی والدہ چند ماہ سے شدید علیل تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے، آمین۔ اطلاعات کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز مغرب فیلکن سٹی نزد ملیر کینٹ ادا کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں