0

محراب پور میں کم عمر لڑکی سے نکاح، دولہا گرفتار، مقدمہ درج

نوشہروفیروز (نیا محاز ) نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں کم عمر لڑکی سے نکاح کے الزام میں دولہے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دولہے کی عمر 22 سال ہے، لڑکی کی عمر کے تعین کےلئے میڈیکل کرایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں لڑکا اور لڑکی کے والدین اور نکاح خواں بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ مقدمے میں نامزد دیگر افراد فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں