کراچی (نیا محاز ) پی ٹی آئی کے رہنما انتظار حسین پنجوتھہ نے کہا ہے کہ عمران خان بھوک ہڑتال کرنے میں کافی سنجیدہ ہیں، عمران خان نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا ،وہ کہتے ہیں فارم 47کی حکومت سے کیا مذاکرات کریں۔ عمران خان نے جیل میں اپنے ساتھ سلوک پر کھل کر بات کی ہے،
عمران خان نے ان کے نام لیے ہیں جن کے کہنے پر ان کی ملاقاتیں منسوخ کی جاتی ہیں، عمران خان نے اپنے اور عدلیہ کے خلاف مداخلت جاری رہنے کی صورت میں بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دیا ہے، عمران خان بھوک ہڑتال کرنے میں کافی سنجیدہ ہیں، عمران خان نے میڈیا کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کی رائے لینے کیلئے پیغام بھیجا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل میں جو سہولتیں نواز شریف اور زرداری کو ملی تھیں مجھے نہیں ملیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انتظار حسین پنجوتھہ کا مزید کہنا تھا کہ رجیم چینج کے بعد دوسری طرف سے یہی بات آئی کہ وہ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے وقت لینے کیلئے انگیج کیا ہے مگر معنی خیز مذاکرات ابھی تک نہیں ہوئے، عمران خان اس سخت ترین ماحول کے باوجود وقت کے یزید کے سامنے جھکنے سے انکار کرچکے ہیں۔