سیئول (نیا محاز ) ذہنی تناؤ، معاشی پریشانیوں یا پھر گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آکر ، مایوس ہوکر انسان اکثر خودکشی کا راستہ اختیار کرلیتا ہے، ایسا تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن جان کر حیران ہوں گے کہ اب روبوٹ بھی خودکشی کا راستہ اختیار کرنے لگے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک روبوٹ سُپروائزر نے کام سے تنگ آکر 6 فٹ کی بلندی سے خود کو نیچے گرا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹ نے سٹی کونسل کی عمارت کی سیڑھیوں سے خودکشی کی ہے، جو عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کے درمیانی حصے سے ڈھیر کی صورت میں دریافت ہوا۔