0

ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

اسلام آباد(نیا محاز )ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

وکیل شعیب شاہین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 3 جون کو جلسے کے این او سی کے لئے رجوع کیا، اسلام آباد انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 6 جولائی کو این او سی جاری کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ عامر مغل جلسے کے لئے نمائندہ مختص کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے، ان کو گرفتار کر لیا گیا، جلسے کے لئے مشکلات پیدا کرنا شروع کر دیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست میں کہا ہے کہ ٹوئٹ کے ذریعے معلوم ہوا تحریک انصاف کے جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ترنول جلسے کا این اوسی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ این او سی معطل کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں