عمرکوٹ(نیا محاز)عمرکوٹ میں جمیعت علمائےاسلام “ف”کی رکنیت سازی مہم شروع ہوگئی جس دوران عوام نےرکنیت سازی مہم میں حصہ لیکر اپنےفارم پرکیے،
کیمپ میں موجود جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کےناظم انتخابات مولانا محمد صالح اندھڑ،صوبائی معاون مولانا عبدالحمید مہر،میرپورخاص ڈویژن کے ناظم حاجی رفیق سومرو،ضلع عمر کوٹ کے ناظم مولانا حزب اللہ سومرو،تحصیل عمرکوٹ کے ناظم مولانا لیاقت سومرو،تحصیل پتھورو کے ناظم مولانا محمدعرس نوئڑی ضلع عمرکوٹ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یعقوب نعمانی، مفتی حماد اللہ سمیجو، مولانا صابرسومرو مولانا محمد نواز بجیر مولانا خالد حسین بجیر، مولانا ابرار الحق کنبہار،مولانا محمد یوسف سمیجو،حافظ عمران علی دیوبندی اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام روز اول سے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، شہید سندھ ڈاکٹر خالد سومرو اور علامہ راشد سومرو کا عمرکوٹ کے باسیوں اور تھر پارکر کے عوام سے الگ رشتہ رہا ہے اور ہم کبھی بھی ماضی کی طرح آپکو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑینگے،ان شاءاللہ العزیز جمیعت علمائے اسلام ف کی جاری رکنیت سازی میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لےرہےہیں۔