0

وزیر کی رشتہ دار نرس کی گرمیوں کیلئے مری میں خصوصی تعیناتی، پک اینڈ ڈراپ کی بھی سہولت

راولپنڈی (نیا محاز ) ایک وزیر کی رشتہ دار نرس کی گرمیوں کیلئے مری میں خصوصی تعیناتی کردی گئی اور اس سلسلے میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی سامنے آگیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گریڈ 16 کی چارج نرس شائستہ طارق ولد محمد طارق کو دو ماہ کے لئے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں تعینات کیاگیا اور نوٹیفکیشن کا اطلاق 29جون سے ہوچکا، یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ڈی ایچ او ) راولپنڈی مذکورہ نرس کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دے گا۔
شائستہ طارق کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ایک صوبائی سینئر وزیر کی رشتہ دار ہیں۔نرس کو خصوصی پروٹوکول اور نوٹیفکیشن کے بارے میں سوشل پلیٹ فارمز پر ہر کوئی بات کر رہا ہے،اوراختیارات کے غلط استعمال پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں تاہم یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صوبائی حکام کا ابھی تک چارج نرس کی خصوصی تعیناتی پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں