نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،بنچ میں جسٹس امیدالدین،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم افغان، جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے امیدواروں کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض اٹھا دیا،وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ ہم اپنا اعتراض ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں،نیاز اللہ نیازی نے استدعا کی کہ کیس کو کسی اور بنچ میں بھیجاجائے،الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر نے دلائل کا آغاز کردیا۔