0

وزیراعظم آستانہ روانہ، آج روسی صدر پیوٹن سمیت اہم ملاقاتیں متوقع

دوشنبے(نیا محاز )وزیراعظم شہباز شریف دوشنبے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ روانہ ہوگئے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سمیت عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آستانہ میں ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف سربراہی اجلاس کے موقع پر اس میں شریک رہنماو¿ں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم کی آج روسی صدرپیوٹن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس کے علاوہ آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے جبکہ آج قازقستان کے صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں