0

18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ،موبائل فونز کی قیمتیں 10ہزار تک بڑھ گئیں

اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 01 جولائی2024ء) وفاقی بجٹ میں موبائل فونز پر 18فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کیساتھ ہی قیمتیں بڑھا دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں موبائل فونز پر 18فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کیساتھ ہی کی پیڈ موبائل 500سے 700 روپے جبکہ سمارٹ فونز 7سے 10ہزار روپے مہنگے ہوگئے ہیں ۔موبائل کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھر سے رابطہ رکھنے کیلئے سادہ فون کی خریداری بھی مشکل ہوگئی ہے۔دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ موبائل فون مہنگے ہونے سے فروخت میں بھی کمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں