اسلام آباد(نیا محاز ) بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار700 میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار 20 ہزار 37 میگاواٹ ہے اور اس تناسب سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ملک میں پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 690 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار799 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے1007 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سولر پاور پلانٹس سے193بگاس سے 147اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے ملک بھر میں 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ چکا تھا۔
0