0

علی ظفرکے گانے ’’یار دی اکھ میں‘‘ ماڈل کے نازیبا لباس پر تنقید

اہور (نیا محاز آن لائن۔ 01 جولائی2024ء) معروف گلوکار ظفر کے نئے گانے یار دی اکھ میں ماڈل انیسہ شیخ کے نازیبا لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔21 جون کو ریلیز ہونے والی علی ظفر کی نئی میوزک ویڈیو یار دی اکھ کو جہاں اب تک 1.8 ملین ویوز مل چکے ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین ماڈل کے بولڈ لباس پر علی ظفر کو تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آرہے ہیں۔

ایک خاتون صارف نے گلوکار کو ٹیگ کرتے ہوئے ماڈل کو بولڈ لباس پہننے کی اجازت دے کر جنسی علامت کے طور پر اعتراض کرنے پر سوال اٹھایا دیا۔صارف کے اس سوال پر علی ظفر نے لکھا میں آپ کے تبصرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں لیکن میں کہتا ہوں کہ آئیے ایک ایسی دنیا کو فروغ دیں جہاں ہم انفرادیت کا جشن منائیں اور دوسروں، خاص طور پر خواتین، کے اظہار خیال میں ان کے انتخاب کے بارے میں فیصلہ کرنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں