کراچی (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، جس کے باعث عالمی قیمت 2324 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار ہے۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کی سطح پر مستحکم ہے اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر رد و بدل کے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔