مقابلے میں مصر، شام اور دیگر ممالک کی خواتین بھی شریک تھیں
ایریزونا (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) عراقی نژاد امریکی خاتون زنوبیا جعفر نے مِس عرب یو ایس اے 2024ء کا مقابلہ جیت لیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر وہ بہت خوش دکھائی دیں، امریکی ریاست ایریزونا میں ان کی تاج پوشی کی گئی۔مقابلے میں مصر، شام اور دیگر ممالک کی خواتین بھی شریک تھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق زنوبیا جعفر امریکی ریاست مشی گن کی رہائشی ہیں۔
عراق کی جنگ سے فرار ہونے اور دو سال شام میں گزارنے کے بعد 90ء کی دہائی کے آخر میں ان کا خاندان امریکا آگیا، اٴْس وقت زنوبیا جعفر بہت چھوٹی تھیں۔زنوبیا جعفر کا کہنا ہے کہ میں اپنی آواز کا استعمال ان لوگوں کے لیے کروں گی جنہیں پوری دنیا میں نہیں سنا جاتا، میں یہ نہیں بھولی کہ میں کون تھی اور میرا خاندان کہاں سے آیا۔