حافظ آباد (نیا محاز ) پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر 20 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے باپ اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کے مطابق علاقہ تاجپورہ کی رہائشی لڑکی نے تین روز قبل آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا اور اپنے سسرال چلی گئی تھی۔مقتولہ کے باپ نے بہانے سے بیٹی کو اپنے گھر بلایا اور بعد میں سسر کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے لاش کو کرنٹ بھی لگایا، واقعے کی بعد ملزمان فرار ہوگئے۔