0

وکی کوشل نے کترینہ کیف کے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (نیا محاز ) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے اہلیہ و اداکارہ کترینہ کیف کے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل اپنی نئی آنے والے فلم ’بیڈ نیوز‘ کی پرموشن کے دوران میڈیا کے سوالات کا جواب دینےمیں مصروف تھے کہ ایک رپورٹر نے ان سے اہلیہ کے ضاملہ ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق کرنے چاہی جس پر وکی کوشل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب گڈ نیوز آئی گی تو میں سب سے پہلے بالی ووڈ ہیلپ لائن کو بتاؤں گا۔ ابھی ہم جو ’بیڈ نیوز‘ لا رہے ہیں آپ اس سے ہی لطف اندوز ہوئیں، جب گُڈ نیوز ہوگی تو میں شرمائے بغیر سب کو بتاؤں گا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے لباس میں ملبوس دیکھا گیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور اُنہوں نے اس خبر کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں