راولپنڈی(نیا محاز )پاکستان کے عام شہریوں کی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی بھاری بھرکم یوٹیلیٹی بلز کے باعث پریشان ہیں،شیخ رشید احمد کو بجلی کے بعد گیس بل کا بھی بڑادھچکا لگ گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو گیس کا ایک لاکھ کا بل آ گیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ کو پہلے ہی بجلی کا بل ایک لاکھ 68ہزار آ چکا ہے،شیخ رشید نے دونوں یوٹیلیٹی بلز میڈیا کو دکھا دیئے۔