ممبئی (نیا محاز ) ظہیر اقبال سے شادی کے بعد اب سوناکشی سنہا کے ہسپتال پہنچنے پر بھی بھارتی میڈیا متوجہ ہوا ہے،” نیوز 18″ کے مطابق جمعے کے روز ممبئی کے مقامی ہسپتال میں سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کو دیکھا گیا ہے جس کے بعد اب بھارتی میڈیا کے جانب سے سوناکشی کے حاملہ ہونے سے متعلق بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
شادی کے چند دن بعد ہی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے حوالے سے ہسپتال پہنچا تھا، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے چرچہ ہے جبکہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال اپنی سفید رنگ کی مرسڈیز میں پہنچی تھیں، جہاں ان کے ہمراہ ظہیر اقبال بھی موجود تھے۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین بھی تجسس میں مبتلا ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ میڈیکل چیک اپ تھا، اگر وہ حاملہ بھی ہیں تو یہ خوشخبری ہے۔
کیا اداکارہ اسلام قبول کرنے والی ہیں؟ سوناکشی کا آڈیو میسج لیک ہو گیاجبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بے بی آ رہا ہے، جبکہ ایک صارف نے سوال کر ہی لیا ہے کہ کیا وہ حاملہ ہیں؟
واضح رہے اداکارہ اور ان کے شوہر کی شادی سے متعلق بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی یہ دعویٰ سامنے آچکا ہے کہ سوناکشی سنہا حاملہ ہیں جس کی وجہ سے پیٹ میں موجود بچے کے باپ سے شادی کررہی ہیں۔