اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 26 جون2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی۔
بدھ کو وزارت تجارت سے جاری اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے جی ایس پی پلس سٹیٹس اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں جی ایس پی پلس کے تحت تجارت کے فروغ کیلئے باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔