لاہور(نیا محاز ) ماڈل و اداکارہ فضا علی نے اپنی دوسری شادی کی افواہ پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک مفید مشورہ دے دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فضا علی نے کہا ہے کہ ”میری دوسری شادی کی افواہیں پھیلانے والے میری نہیں، اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں۔“
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”میں کام کے سلسلے میں لندن یا نیویارک جاﺅں ت میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلا دی جاتی ہیں۔ کیا میں جہاں بھی کام کے لیے یا گھومنے جاﺅں، وہاں شادی کر لیتی ہوں؟ میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں نے شاید میرا جہیز بھی جمع کر لیا ہو گا۔ ایسے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی جھوٹی خبروں پر تکلیف ہوتی ہے اور دل دکھتا ہے۔“
0