0

یکم جولائی سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(نیا محا ز) یکم جولائی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ نافذ العمل ہونے جا رہا ہے اور اسی دن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حالیہ بجٹ کے بعد حکومت کی طرف سے 31جون کو پہلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ بجٹ میں حکومت کی طرف سے پٹرولیم لیوی میں 20سے 80روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں پٹرول کی قیمت 258.16روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 267.89 روپے فی لیٹر ہے۔ اگر بجٹ میں دی گئی پٹرولیم لیوی میں اضافے کی تجویز یکم جولائی سے نافذ العمل ہوتی ہے تو ان قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر لیوی میں 20روپے اضافہ کیا جائے گا اور بتدریج اسے 80روپے تک لیجایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں