0

ہانیہ عامر اور فہد مصطفی بے باک فوٹوشوٹ کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کی زد میں آ گئے

کراچی(نیا محاز ) اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار فہد مصطفی اپنے بے باک فوٹوشوٹ کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کی زد میں آ گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ہانیہ عامر اور فہد مصطفی نے یہ فوٹوشوٹ میگزین’ہیلو پاکستان‘ کے کور کے لیے کروایا ہے، جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فہد مصطفی اور ہانیہ عامر پہلی بار ایک ڈرامہ سیریل میں اکٹھے کام کرنے جا رہے ہیں، جس کی پروموشن کے لیے یہ فوٹوشوٹ کرایا گیا ہے۔اس فوٹوشوٹ میں ان کے لباس اور پوز کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ہانیہ اور فہد کے اس ڈرامے کا نام ’کبھی میں کبھی تم‘ ہے جس کا ٹیزر اور آفیشل ٹریلر جاری ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں