0

عمرکوٹ: ڈاکٹر سید نادر علی انتقال کرگئے،نماز جنازہ میں ہر مکتبہ افراد کی شرکت

عمرکوٹ (نیا محاز )مقامی صحافی سید طاہر علی زیدی،مسلم لیگ نواز ضلع عمرکوٹ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ سید صفدر علی شاہ ،سید ناصر علی اور ڈاکٹر زاہد علی کے بھائی ڈاکٹر سید نادر علی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ،جس پرشہریوں ،سماجی وسیاسی شخصیات ،صحافیوں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد ڈاکٹر سید نادر کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی، تعزیت کرنےوالوں میں سینئر صحافی سید ریحان شبیر شاہ ،پریس کلب عمرکوٹ کے صدر غلام محمد کمبار، شوکت ادیپوری ،حاجی صابر علی ،سید قمرالحسن شاہ ، سید عباس علی شاہ ، فیصل ناگوری، غلام رسول سموں، صحافی وقاص یوسفزئی شامل ہیں جنہوںنے پسماندگان سے دلی افسوس، دکھ اور تعزیت کااظہار کیا ،مرحوم کی تدفین عمرکوٹ میں کی گئی جبکہ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں ،سماجی و سیاسی شخصیات ،صحافیوں ،ڈاکٹرز اور مختلف مکاتب فکر سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں