0

اداکار فیروز خان نے شادی کو زندگی کی خوبصورتی کا راز قرار دیدیا

کراچی نیا محاز اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 24 جون2024ء) دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکار فیروز خان نے شادی کو زندگی کی خوبصورتی کا راز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی کو شادی کرنی چاہیے۔فیروز خان نے حال ہی میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک فلم پریمیئر کی تقریب میں شرکت کی، جہاں سوشل میڈیا بلاگرز نے انہیں دوسری شادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔

اداکار کی جانب سے یوٹیوبرز کے ساتھ کی گئی مختصر گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ شادی کو زندگی کی خوبصورتی اور خوشی کا سبب قرار دیتے دکھائی دیے۔فیروز خان نے دوسری شادی کے بعد کے اپنے خیالات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے، انہیں خوشی ہو رہی ہے جب کہ دوسری بار شادی کرنے کے بعد ان کی زندگی ہی بدل گئی ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ شادی اچھی چیز ہے اور ان کی دعا ہے کہ ہر کسی کی شادی ہو اور ہر کسی کو شادی کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ فیروز خان نے رواں ماہ 2 جون کو دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، انہوں نے دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کے آغاز کا بتایا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں