0

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مندی ریکارڈ

کراچی (نیا محاز ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مندی ریکارڈ کی گئی۔

ہنڈرڈانڈیکس 578 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 431 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،
122 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 254 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 37 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،14 ارب 73 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مجموعی طور پر مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79ہزار388 جبکہ کم ترین سطح 78ہزار167 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں