0

اسلامی نظریاتی کونسل نے سانحہ سوات کو غیرشرعی قرار دے دیا

کسی بھی فرد، یا گروہ کو شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا کی اجازت نہیں، علامیہ راغب نعیمی

اسلام آباد (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 جون2024ء) اسلامی نظریاتی کونسل نے سانحہ سوات میں مقامی سیاح کو توہین قرآن کے الزام میں تشدد کر کے جلانے کے عمل کو غیر شرعی قرار دے دیا۔

ایک بیان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے سوات واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی گھنانا فعل ہے۔ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ کسی بھی فرد، یا گروہ کو شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا کی اجازت نہیں۔راغب نعیمی نے کہا کہ بہت سے معاملات میں عدالتیں کیسز کو صحیح طور پر منطقی انجام تک نہیں پہنچاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات، سرگودھا، جڑانوالہ اور سیالکوٹ کا عمل کسی طرح شرعی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں