کھڈیاں خاص(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 جون2024ء) معروف فلمسٹار و ٹک ٹاکر لائبہ خان گلوکار چاہت فتح علیخان کے’’بدوبدی2 ‘‘ میں جلوہ گرہونگی۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو اسی ہفتے سوشل میڈیا پرریلیز کردیاجائیگا ۔اس گانے کے گلوکار چاہت فتح علیخان بتا چکے ہیں کہ اس بار اس گانے کو یوٹیوب کی بجائے انسٹا گرام،ٹک ٹاک،فیس بک و ایکس پر ریلیز کیاجائیگا کیونکہ ان کا پہلا گانا کاپی رائیٹ کی وجہ سے یوٹیوب سے اتار دیاگیاتھا جو 39 ملین سے زائد ویوز حاصل کرچکاتھا۔
اس نئی ویڈو کی ماڈل لائبہ خان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ’’بدوبدی2 ‘‘ نئی آب و تاب کے ساتھ ریلیز کیاجارہاہے اس کی باقاعدہ ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں انہوں نے چاہت فتح علیخان کے ساتھ ماڈلنگ کی ہے۔لائبہ خان کا کہناتھا کہ اس ویڈیو میں انہوں نے ہمیشہ کی طرح کھل ڈل کر کام کیاہے جسے ان کے پرستار بہت پسندکرینگے۔لائبہ خان کا مذید کہناتھا کہ یہ ویڈیو’’بدو بدی‘‘ پہلے سے زیادہ ویوز حاصل کرے گا اور تمام سوشل میڈیاپر وائرل ہوگا کیونکہ اس میں چاہت فتح علیخان کے ساتھ لائبہ خان اپنی تمام تر حشرسامانیوں کے ساتھ وارد ہورہی ہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس نئی ویڈیو سے زیادہ محظوظ ہونگے۔