0

ہم آپ کی ٹیم ہیں، کوئی گلی کی کرکٹ ٹیم نہیں : شاہین آفریدی

ہم کوئی ایسی ٹیم نہیں ہیں جس میں پلیئرز کو سفارش کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے، اگر آپ اس وقت ٹیم کو سپورٹ نہیں کریں گے تو آپ بھی میڈیا کی طرح ہی ہونگے : فاسٹ باولر

لاہور ( نیا محاز تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2024ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں پاکستان کی کارکردگی پر مداح کافی ناراض نظر آتے، ٹیم امریکا اور بھارت کے خلاف میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے اخراج کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے پھر سے اگر مگر کی صورتحال کا شکار ہے۔
شاہین آفریدی نے ایک یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہر کوئی اچھے وقت میں آپ کو سپورٹ کرتا ہے لیکن میرا ہمیشہ یہی کہنا ہے کہ فینز کو آپ کو برے وقت میں سپورٹ کرنا چاہیے۔ لیفٹ آرم پیسر نے مداحوں سے درخواست کی کہ ہم آپ کی ٹیم ہیں کوئی گلی کی کرکٹ ٹیم نہیں، یا ہم کوئی ایسی ٹیم نہیں ہیں جس میں پلیئرز کو سفارش کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس وقت ٹیم کو سپورٹ نہیں کریں گے تو آپ بھی میڈیا کی طرح ہی ہونگے۔ انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں نے شاہد آفریدی سے کافی مدد لی ہے اور معین خان اکیڈمی میں اپنی بیٹنگ پر کافی کام کیا ہے۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کردار یہ ہے کہ آخری کے اوورز میں باؤنڈریز لگاؤں اس لیے میں زیادہ تر اسی چیز کی پریکٹس کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں