راولپنڈی(نیا محاز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بجٹ کو ظالمانہ بجٹ قرار دیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جس طرح بجٹ پیش ہوا ہے
اس طرح سے ملک نہیں چل سکتا،بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی ہے انہوں نے کچھ اہم باتیں کیں ،بانی پی ٹی آئی نے سرگودھا انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سراہا ہے،شعیب شاہین نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان نےکہاتھا ان کے دور میں کوئی ناانصافی نہیں ہوگی،کیا چیف جسٹس سرگودھا اے ٹی سی جج کے خط پر ایکشن لیں گے،اظہر مشوانی کے بھائیوں سمیت پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں کو دوبارہ اٹھایا گیاہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے رول آف لا نہیں ہوگا تو ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئےگی،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نیب لاز کے بارے سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے۔
وفاقی بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے بجٹ کو ظالمانہ بجٹ قرار دیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہاہمارے دور میں نیب نے ساڑھے 4 ارب روپے اکٹھے کئے تھے،حکومت میں شامل جماعتوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے نیب لاز میں ترامیم کی ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہاسابق کمشنر راولپنڈی کیوں لاپتہ ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ دبئی لیکس میں جو نام آئے ہیں تحقیقات ہونی چاہئیں،حکومت قانون سازی کے بجائے آرڈیننس کے ذریعے نظام چلا رہی ہے،شعیب شاہین نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو پیغام دیا ہے،سپریم کورٹ کی ایڈوائس پر بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ محمود اچکزئی کو دیاہے،ان کاکہناتھا کہ ایم این اے دانیال چودھری ہمارے سابق ایم پی اے کا قاتل ہے وہ جیل سماعت میں کس لئے آیا تھا،ن لیگ کے ایم این ایز جیل ٹرائل میں دندناتے پھر رہے ہیں۔