اسلام آباد(نیا محاز )سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کونسل کے بھیجے گئے ناموں کی توثیق کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاداحمد خان کو جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کے نام کی بھی منظوری دی گئی۔