0

کیس میں پہلے بھی 2بار عدم اعتماد کااظہار کیاگیا ،کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا جس سےمشکلات ہوں،جج افضل مجوکا، عدت کیس کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(نیا محاز )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی، جج افضل مجوکا نے کہاکہ کیس میں پہلے بھی 2بار عدم اعتماد کااظہار کیاگیا ہے،کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا جس سےمشکلات ہوں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے ، سزا معطلی کی درخواستوں پر وقفے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہائیکورٹ کے تحریری حکمنامے پر ابھی تک دستخط نہیں ہوئے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سماعت کل کیلئے رکھ لیں،جج افضل مجوکا نے کہاکہ کل مجھے جیل وزٹ پر جانا ہے، مصروفیت ہے،ساڑھے 3بجے تک ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ آ گیا تو کل سماعت رکھ لیں گے ، ورنہ پرسوں،کیس میں پہلے بھی 2بار عدم اعتماد کااظہار کیاگیا ہے،کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا جس سےمشکلات ہوں،عدالت نے کیس سماعت کل صبح ساڑھے 8بجے تک ملتوی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں