0

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

14جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی، ظاہرشاہ طورو
پشاور (نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 جون2024ء) وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ 14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مظاہروں میں مقامی ایم پی ایز اور رہنما کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں