لاہور نیا محاز اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 جون2024ء) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے متوازن وفاقی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم محمدشہباز شریف مسلسل محنت سے پاکستان کی معیشت کو استحکام دے رہے ہیں۔
جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت پہ پوری قوم ، ہر شعبہ اور میڈیا کو ایک ہونا پڑے گا،مشکل فیصلوں سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، اس بجٹ سے معیشت کو نئی پرواز ملے گی ،تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کم ہوتی مہنگائی میں عوام کوایک اور بڑا ریلیف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے لیجانے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے والوں کو آج بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قا ئد محمد نواز شریف ملک کو جس ترقی کی راہ پر چھوڑ کر گئے تھے وزیراعظم محمدشہباز شریف ملک کو واپس اس مقام تک لیجا رہے ہیں۔