0

نیویارک کے نساکاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ

نیویارک(نیا محاز )نیویارک کے نساکاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

نیویارک سٹیڈیم کو عارضی طور پر ورلڈکپ کے میچز کیلئے بنایا گیا تھا،نساکاؤنٹی سٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ورلڈکپ کے 8میچز کی میزبانی کی،ٹی 20ورلڈکپ کا پاک بھارت میچ بھی نسا کے عارضی سٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا،بھارت اور امریکا کے درمیان میچ نساکاؤنٹی پر کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں