0

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی

اسلام آباد(نیا محاز )سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت چیلنج کردی گئی ،ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پراسیکیوشن نے ثبوت کیس میں مہیا کئے،فرانزک شدہ دستاویزی ثبوت بھی ٹرائل کے دوران مہیا کئے گئے،ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن کے ثبوتوں کو اہمیت نہیں دی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر کیس میں 3جون کو ہائیکورٹ کا دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں