0

یہ بند کمروں سے شاہی فرمان جاری کردیتے ہیں، کوئی تاجر ایسا نہیں جو بلاواسطہ حکومت کو ٹیکس ادا نہ کررہا ہو: تاجر رہنما پھٹ پڑے

اسلام آباد ( نیا محاز )چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ وزیردفاع معیشت کے مدوجزر کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ، خواجہ آصف کو پتا کچھ نہیں ہے لیکن کبھی بجلی پر تو کبھی معیشت پر بات کرتے ہیں،

یہ بند کمروں میں فیصلے کر کے بادشاہی فرمان جاری کردیتے ہیں،ماضی میں ٹیکس دینے کا آسان طریقہ کار متعارف کروایا گیا جسے بیوروکریسی نے ناکام کردیا کیونکہ اس میں رشوت کی گنجائش نہیں تھی ۔
عتیق میر نے کہا ماضی میں ٹیکس دینے کا آسان طریقہ کار متعارف کروایا گیا جسے بیوروکریسی نے ناکام کردیا کیونکہ اس میں رشوت کی گنجائش نہیں تھی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقہ تیمور نے بھی شرکت کی ۔

پروگرام میں آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ ملک میں کوئی تاجر ایسا نہیں جو بلاواسطہ حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کررہا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں