اسلام آباد(نیا محاز )وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کرنے سے متعلق امور پر غور کیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کی،ابتدائی رپورٹ میں قلیل مدتی اور وسط مدتی سفارشات پیش کی گئیں،کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو بند کرنے اور کچھ کو ضم کرنے کی سفارش کی،کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی سفارش کی،سفارش میں کہا گیا ہے کہ ایک سال سے زائد خالی اسامیوں ختم کرکے قومی پیشہ بچایا جائے،نئے بھرتی سرکاری ملازمین کی کنٹری بیوٹری پنشن کا نظام لایا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں سروسز کی فراہمی کیلئے نجی شعبے کی خدمات لی جائیں،سرکاری اہلکاروں کے غیرضروری سفر پر پابندی عائد کی جائے،ٹیلی کانفرنسنگ کو فروغ دیا جائے۔