حیدر آباد (نیا محاز ) حیدر آباد میں منی ٹرک اور کوسٹر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ٹریفک کا افسوسناک حادثہ حیدر آباد کے علاقے ٹنڈوجام کے قریب راہوکی تھانے کے سامنے پیش آیا جہاں منی ٹرک اور کوسٹر آپس میں ٹکرا گئے، تصادم کے بعد کوسٹر میں آگ لگ گئی۔حادثے میں 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں نجی گاڑیوں اور ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے چار زخمی مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔