کراچی (نیا محاز )وینئر اینکر و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رویئے میں اچانک ایک بڑی اور مثبت تبدیلی نظرآرہی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہشمند پی ٹی آئی کے مؤقف میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ فوجی قیادت کی طرف سے مذاکرات کے حوالے سے مثبت جواب نہ ملنے کے بعد عمران خان اتحادیوں کے ذریعے حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے تسلیم کیا ہےکہ انہیں ڈیتھ سیل میں نہیں بلکہ ڈیتھ سیل کے ساتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے یہ تجزیہ نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں کیا ۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما انتظار حسین پنجوتھا اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما انتظار حسین پنجوتھا کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی ٹی آئی جدوجہد کرتے ہوئے تھک گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی ہوں یا مولانا فضل الرحمٰن ان کا پی پی پی اور (ن) لیگ کی قیادت سے اچھا تعلق ہے۔