0

مسلم لیگ (ن)کی قیادت میں اتحادی حکومت اپنا پہلا بجٹ کل پیش کرے گی

اسلام آباد( نیا محاز )وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 25۔2024کیلئے وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ مسلم لیگ (ن)کی قیادت میں اتحادی حکومت کایہ پہلا بجٹ ہے۔ وفاقی حکومت اندرونی اور بیرونی دونوں سطح پر درپیش چیلنجز کے درمیان اپنا پہلا بجٹ پیش کررہی ہے۔

“جنگ ” کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کل شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے۔نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں مالیاتی انتظام کے علاوہ محصولات کومتحرک کرنے ، معاشی استحکام اور نمو کے لئے اقدامات، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، روزگار کے مواقع میں اضافے اور ملک کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کے لئے عوام دوست پالیسیاں شامل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں