0

قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کیربیئن لیگ کیساتھ معاہدہ ہوگیا

نیویارک (نیا محاز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کیربیئن پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

عماد وسیم ، فخر زمان اور محمد عامر ڈرافٹ سے قبل سی پی ایل ٹیم فیلکنز کا حصہ بن گئے۔ انٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو سائن کرلیا۔تینوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو میچ ہارنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔ کیربیئن پریمیئر لیگ 2024 کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں