ہمارے ٹائم میں بھی یاری دوستیاں نبھائی جاتی تھیں مگر اُسوقت 2،4 میچز کی حد ہوتی تھی، یہ نہیں تھا کہ 20، 20 میچ مل جائیں، اپنی انا کی خاطر کرکٹ کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے: سابق وکٹ کیپر بیٹر
لاہور ( نیا محاز تازہ ترین اخبار ۔ 10 جون 2024ء ) سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ ’میں نے اس ڈریسنگ روم 14 سے 15سال ایسے ہی نہیں کھیلا، اس سے زیادہ یاری دوستی میں نے نہیں دیکھی۔
کامران اکمل نے کہا کہ ہمارے ٹائم میں بھی یاری دوستیاں نبھائی جاتی تھیں، مگر اُس وقت دو سے چار میچز کی حد ہوتی تھی، یہ نہیں تھا کہ 20، 20 میچ مل جائیں۔ اپنی انا کی خاطر کرکٹ کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے‘۔